آر ایس ایس نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندحی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا سیاسی مقام کھو دینے کی وجہ سے مایوسی کے عالم میں ’’ قوم دشمنوں‘‘ کے ساتھ ہو گئے ہیں۔
سنگھ نے اپنے ترجمان ’’آرگنائزر‘‘ کے تازہ شمارے میں مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں پارٹیوں کے ’’ناپاک‘‘ اتحاد اور کیرالہ میں آر ایس
ایس کے ورکروں پر حملے کی بھی مذمت کی گئی ہے اور ان واقعات پر ’’ روادار بریگیڈ‘‘ کی خاموشی پر اعتراض کیا گیا ہے۔
اس تمہید کے ساتھ ہندستان قومی احیا کے مرحلے سے گزر رہا ہے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر مین ایک طرف جہاں ’’بھارت‘‘ کی ثقافتی طاقت کو تسلیم کیا جانے لگا ہے وہیں اس کی نفی کرنے والی سیاست بے معنی ہوتی جارہی ہے